ایف بی آر کی بازارچہ گیٹ وے کوکھولنے کی اجازت

کوئٹہ: فیڈرل بورڈ آ ف روینیو (ایف بی آ ر)نے با زارچہ گیٹ وے تفتان کو نو ٹیفا ئی کر دیا ہے جہاں سے اب ما ل بر دار کارگوگاڑیوں کی آ مد و رفت کا سلسلہ با قاعدہ شروع ہو گابلکہ اس سے سینکڑوں خاندانوں کو روزگا ر کے مواقع بھی میسر آ ئیں گے۔واضح رہے ایوان صنعت و تجا رت کو ئٹہ بلو چستان کے صدر فدا حسین دشتی،سنیئر نا ئب صدر محمد ایوب مر یا نی،نا ئب صدر امجد علی صدیقی و دیگر عہدیداران و ممبرا ن کی جا نب سے اس سلسلے میں چیئر مین سینیٹ، وفاقی وزیرصنعت و تجا ر ت، چیئر مین ایف بی آ ر و دیگر حکام سے با زارچہ تفتان گیٹ وے کو ما ل بر دار کا ر گو گاڑیوں کے لئے کھولنے کی استدعا کی گئی تھی جس پر حکام با لا نے اس سلسلے میں اقداما ت کی یقین دہا نی کرا ئی تھی گزشتہ روز ایوان صنعت و تجا رت کو ئٹہ بلو چستان کے عہدیداران و ممبرا ن کی محنت رنگ لے آ ئی اور فیڈرل بورڈ آ ف روینیو (ایف بی آ ر) با زارچہ تفتان گیٹ وے کو نو ٹیفا ئی کر دیا اس سلسلے میں سیکرٹری (لا ء اینڈ پروسیجر)محمد رضوانکے دستخط سے نو ٹیفیکیشن جا ری کر دیا گیا ہے جس میں با زارچہ بارڈر ٹرمینل تفتان کے لئے اراضی مختص کر نے اور کسٹم پورٹ پر لوڈنگ اور آن لوڈنگ کے لئے سہولیات کی فرا ہمی د یگر کا بھی ذکر ہے نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ ما ل بردار کا ر گو گاڑیوں کی انٹری اور ایگزٹ با رڈر ٹرمینل کی مغربی سائیڈ سے ہو گی اور مذکو رہ گیٹ وے صرف کارگو ما ل بر دار گاڑیوں کے لئے ہو گی۔دریں اثنا ء ایوان صعنت و تجا رت کو ئٹہ بلو چستان کے صدر فداحسین دشتی، نا ئب صدر محمد ایوب مر یا نی اور نا ئب صدر امجد علی صدیقی و دیگر نے با زارچہ گیٹ وے کے نو ٹیفیکیشن کے اجرا ء کو خوش آ ئند قرار دیتے ہو ئے کہا ہے کہ اس گیٹ وے کے ذریعے ہمسائیہ ملک کے ساتھ کا روبا ری سر گر میوں میں اضا فہ ہو گا بلکہ اس سے سینکڑوں خا ندانوں کے لئے با عزت روزگا ر کے مواقع میسر آ ئیں گے، انہوں نے کہا کہ چیمبر آ ف کامرس اینڈا نڈسٹری کو ئٹہ بلو چستان نے صنعت و تجا رت سے وابستہ افراد سے کیا ایک اور وعدہ وفا کر دیا ہے بلکہ صو بے میں قانونی تجا رت کے فروغ اور اس سے وابستہ افراد کے لئے سہولیات کا سامان کر نے کے لئے چیمبر کے عہدیداران و ممبران کی کا وشیں جا ری و ساری رہیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں