متحدہ عرب امارات: ملک میں ریت کے طوفان کی وارننگ جاری-


بدھ کے روز ملک کے مختلف حصوں میں دھول اور گرج چمک کے طوفان کی وارننگ جاری کی گئی ہے-
ابوظہبی میڈیا آفس نے آج موسم وارننگ جاری ، کیونکہ ملک کے مختلف حصوں میں شدید بارش اور دھول نے طوفان برپا کردیا ہے – رہائشیوں کو آگاہ کیا گیا ہے کہ ابوظہبی میں پانچ روز تک غیر مستحکم موسم کی صورتحال متوقع ہے۔
امارات نے موٹر سواروں کو احتیاط سے گاڑی چلانے کی تاکید کی ہے-آج ال عین میں ریت کے طوفان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے-قومی محکمہ موسمیات کے مطابق دبئی ، ابوظہبی اور فوجیرہ کے علاقے موسلا دھار بارش سے متاثر ہوئے ہیں-
Load/Hide Comments