مویشیوں کی جلدی بیماری کے پیش نظر بلوچستان میں ایمرجنسی نافذ

سبی:محکمہ لائےواسٹاک وڈےری ڈویلپمنٹ بلوچستان نے سندھ مےں پھےلی مےوےشیوں کی جلد کی بیماری کے پےش نظر بلوچستان بھر مےں اےمرجنسی نافذ کردی تمام پرمٹس منسوب قومی شاہراہوں پر قائم ویٹر نری چےک پوسٹوں پر جانوروں کی نقل حرکت پر کڑی نگاہ رکھنے کی ہداےات جاری جانوروں کو وےکسین نےشن کرنے کے احکامات بھی جاری کردئےے گئے تفصےلات کے مطابق صوبائی وزےر لائےواسٹاک مےر محمد اکبر آسکانی سےکرٹری لائےواسٹاک وڈےری ڈویلپمنٹ بلوچستان محمد طےب لہڑی کی ہداےات پر ڈائر ئرےکٹر جنرل لائےواسٹاک وڈےری ڈویلپمنٹ بلوچستان ڈاکٹرغلام رسول نے سندھ مےں پھےلی مےوےشیوں کی جلد کی بیماری کے پےش نظر بلوچستان بھر مےں اےمرجنسی نافد کرکے تمام پرمٹ منسوخ کرکے تمام چےک پوسٹوں پر جانوروں کی نقل وحرکت کی مانےٹرنگ کی ہداےات کے ساتھ ساتھ بلوچستان بھر مےں ہنگامی بنےادوں پر جانوروں کی وےکسین نےشن کی ہداےات بھی جاری کردی واضح رہے کہ سندھ کے مختلف اضلاع مےں: مویشیوں میں کیٹل پاکس/لمپی اسکن ڈیزیز کی بیماری پھےل گئی صوبے بھر میں ابتک سےنکڑوں مویشی متاثر ہوچکے ہیں متاثرہ مویشیوں میں صرف گائے اور بیل شامل ہیںمقامی ڈاکٹر کے مطابق جانوروں مےں جلدی بیماری کے پہیلاﺅ کی وجہ مکھیاں اور مچھر ہیں جلدی بیماری ایک قسم کا وائرس ہے جس کی دوائی فی الوقت موجود نہیںمذکورہ وائرس جانور کے دودھ اور گوشت میں بھی شامل نہیں ہوتا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں