حب، چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ، پولیس غفلت کا شکار
حب (نمائندہ انتخاب) حب پولیس خواب خر گوش کا شکار، اسٹریٹ کرمنلز دیدہ دلیری سے شہر میں وارداتیں کرنے میں مصروف عمل ،شہر میں سوئی گیس اور بجلی کے میٹرچوری کرنے والا گروہ سرگرم ہو گیا اب تک مختلف وارداتوں میں درجنوں میٹر غائب ہو چکے ہیں اس بارے میں حب کے شہریوں نے گیس اور بجلی کے میٹروں کی چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ حب شہر کے دو تھانوں صدر اور سٹی کی حدود میں ایک ایسا اسٹریٹ کرمنل گروہ سرگرم ہو گیا ہے جو کہ گھریلو صارفین کے گھروں کے میٹرچوری کر رہا ہے شہریوں کے مطابق تمام وارداتیں رات گئے اور علیٰ الصبح وارداتیں ہو رہی ہیں اس حوالے سے دونوں تھانوں کی پولیس کو بارہا آگاہ کیا جاچکا ہے لیکن پولیس کوئی شنوائی نہیں کر رہی صدر تھانے کی حدود میں ہونے والی وارداتوں کے بارے میں مقدمہ کے اندراج کےلئے صدر تھانہ سے رجوع کیا جائے تو وہاں سے جواب دیا جاتا ہے کہ صدر تھانہ کو ایف آئی آر کا اختیار نہیں لہٰذا سٹی تھانہ میں رپورٹ درج کرائی جائے جب سٹی تھانہ سے رجوع کیا جاتا ہے تو وہاں سے حدود نہ ہونے کا کہہ کر متاثرہ شہریوں کو مایوس لوٹا دیا جاتا ہے حب کے شہریوں نےDIGقلات رینج او رSSPلسبیلہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔


