پی پی رہنماؤں کی محسن داوڑ سے ملاقات،تحریک عدم اعتماد پر تبادلہ خیال

اسلام آباد:پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماؤں نے نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے محسن داوڑ سے ملاقات کی جس میں تحریک عدم اعتماد پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پیر کو ملاقات کر نے والے وفد میں فرحت اللہ بابر، شازیہ مری، فیصل کریم کنڈی، ندیم افضل تھے۔محسن داوڑ کے ساتھ بشرا گوھر اور ان پارٹی کے مرکزی عہدے دار شریک ہوئے۔پیپلزپارٹی کے وفد اور نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے عہدے دار کے درمیان تحریک عدم اعتماد پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں