کوئٹہ، ٹریفک حادثہ، ایک شخص جاں بحق خاتون زخمی

کوئٹہ: کوئٹہ کے علا قے میں ٹریفک حادثہ، ایک شخص جاں بحق خاتون زخمی ہو گئی، پو لیس کے مطابق منگل کو کوئٹہ کے علا قے دشت ڈیگاری کراس عثمانیہ ہوٹل کے قریب مزدہ ٹرک اور موٹر سائیکل کے درمیان ٹکرکے نتیجے میں مو ٹر سائیکل سوار صدام نامی شخص جاں بحق جبکہ ایک خا تون زخمی ہو گئی، پو لیس نے لاش اور زخمی کو فوری طوپر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی،مزید کاروائی جار ی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں