کیچ میں طالب علم کی ڈانس کرتے ہوئے ویڈیو مقبول ہونے لگی
سوشل میڈیا پر ان دنوں ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں بلوچستان کے ضلع کیچ کے اسکول کے بچے کو ویسٹ انڈین آل راؤنڈر ڈوائن براوو کے چیمپئن گانے پر بریک ڈانس کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسکول کے یونیفارم میں ملبوس بچے نے مہارت کے ساتھ گانے پر ڈانس کیا جبکہ اس کے گرد اور طلبہ میں کھڑے دیکھیں جاسکتے ہیں۔
واضح رہے کہ ویسٹ انڈین آل راؤنڈر ڈوائن براوو نے اپنا گانا ‘چیمپئن’ 2016 میں ریلیز کیا تھا جس سے دنیا بھر میں کافی مقبولیت ملی تھی۔اس گانے کو یوٹیوب پر اب تک 12 کروڑ سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے۔
Load/Hide Comments


