ہمارے نمبرز پورے ہیں، اپوزیشن کو شکست دیں گے، عمران خان

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہمارے نمبرز پورے ہیں، اپوزیشن کو شکست دیں گے۔وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت بنی گالہ میں مشاورتی اجلاس ہوا جس میں اسد عمر، پرویزخٹک اورفواد چوہدری سمیت دیگر رہنما شریک ہوئے۔ اجلاس میں اتحادیوں سیروابط اورحالیہ بیانات پرگفتگو ہوئی اور آئندہ کے لائحہ عمل پرغور کیا گیا۔

وزیراعظم سے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے بھی دوبدو ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی صورتحال اور 27 مارچ کے جلسہ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ عمران اسماعیل نے ایم کیو ایم سمیت اتحادیوں کے ساتھ رابطوں پر بریفنگ دی۔وزیراعظم نے گورنر سندھ سے گفتگو میں کہا کہ ہمارے نمبرز پورے ہیں، ہم اپوزیشن کو شکست دیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں