بارکھان، دو گرہوں میں تصادم، 3افراد جاں بحق

بارکھان:بلوچستان کے ضلع بارکھان کے علاقے بغاؤ میں پرانی دشمنی کی بناء پر دوگروپوں میں تصادم کے نتیجے میں فائرنگ سے 3افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔لیویز حکام کے مطابق گزشتہ روز بارکھان کے نواحی علاقے بغاو میں پرانی دشمنی کی بنا پر دو گروپوں میں دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں 3افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جن میں شیر زمان،صورت خان اور حسن خان شامل ہیں،لیویز فورس نے جائے وقوعہ پرپہنچ کر زخمیوں کو بی ایچ یو رکنی و ڈی ایچ کیو بارکھان منتقل کردیاگیاہے اس سلسلے میں مزید کارروائی متعلقہ لیویز کررہی ہے۔
Load/Hide Comments


