پنجاب، زیادتی کا شکار خواتین کی مالی امداد کی رقم سڑکوں کی تعمیر کے لیے جاری
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) زیادتی کا شکار متاثرہ خواتین کا فنڈ سڑکوں کی تعمیر کیلئے جاری کرنے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کروادی گئی۔مسلم لیگ(ن)کی رکن سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی۔ قرارداد کے متن میں کہاگیاہے کہ پنجاب حکومت نے بجٹ میں ریپ کیسز سے متاثرہ خواتین کی مالی امداد سڑکوں کی تعمیر کیلئے جاری کردیا ہے۔تین کروڑ روپے کی رقم زیادہ کا شکار خواتین کیلئے مختص تھی،موجودہ حکومت کے دور میں پنجاب میں خواتین کے ساتھ زیادتی کے ریکارڈ واقعات رپورٹ ہوئے،پنجاب حکومت نے کسی متاثرہ خاتون کی مالی مدد نہیں کی۔ قرارداد میں مطالبہ کیاگیا کہ زیادتی کا شکار خواتین کی مالی امداد کی رقم سڑکوں کی تعمیر کی بجائے ان خواتین میں تقسیم کی جائے۔
Load/Hide Comments


