جام کمال اور ظہور بلیدی سے ملاقات معمول کی ہے،سیاسی رنگ نہ دیا جائے ضیا لانگو

کوئٹہ (انتخاب نیوز) صوبائی مشیر داخلہ میر ضیاءلانگو نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی قیادت میں صوبائی حکومت مستحکم ہے اتحادیوں اور کابینہ کے اراکین کا وزیراعلیٰ پر مکمل اعتماد ہے مشیر داخلہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ صوبائی حکومت عوامی مسائل کے حل کی پالیسی پر کاربند ہے تاہم بعض عناصر کو صوبے کا سیاسی استحکام اور ترقیاتی عمل ہضم نہیں ہورہا ہے انہو ں نے واضح الفاظ میں کہا ہے کہ صوبائی حکومت کو کمزور کرنے کی کوئی بھی سازش کامیاب نہیں ہوگی مشیر داخلہ نے کہا ہے کہ ایک دوسرے کو عزت و احترام دینا بلوچستان کی روایات میں شامل ہے سیاسی رہنما ¶ں سے ملاقات کا مقصد کسی کی حمایت یا مخالفت کرنا نہیں انہوں نے کہا کہ اراکین اسمبلی جام کمال، ظہور بلیدی، عارف محمد حسنی اور میر سلیم کھوسہ سے آج ہونے والی ملاقات معمول کی ملاقات ہے اسے سیاسی رنگ نہ دیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں