عوامی حمایت کی بدولت سیاسی محاذ پر کامیابی ہوگی، وزیر اعظم

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم نے کہا کے پی ٹی آئی نے ہمیشہ عوامی امنگوں کی نمائندگی کی ہے جس کی وجہ سے ہر محاذ پر کامیابی سے ہمکنار ہوئی۔ وزیر اعظم سے ارکان قومی اسمبلی کی ملاقاتیں، ارکان قومی اسمبلی مخدوم زین حسین قریشی، محمد ابراہیم خان، طاہر اقبال، اورنگزیب خان، ریاض فتیانہ، سردار نصراللہ دریشک، نجیب ہارون، سردار محمد خان لغاری، عاصمہ قدیر اور جویریہ ظفر نے وزیر اعظم سے ملاقات کی۔ سندھ سے ممبر قومی اسمبلی صائمہ ندیم، ممبر صوبائی اسمبلی سندھ رابعہ اظفر، جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی مبین جتوئی اور ارسلان گھمن نے بھی وزیر اعظم سے ملاقات کی، ملاقاتوں میں وفاقی وزراءمخدوم شاہ محمود قریشی، مخدوم خسرو بختیار، سید علی زیدی اور معاون خصوصی ملک عامر ڈوگر بھی موجود ہیں۔ ارکان پارلیمان نے وزیر اعظم کو اقوام متحدہ میں اسلاموفوبیا کے تدارک کے حوالے سے قرارداد منظور ہونے پر مبارکباد دی۔ وزیر اعظم نے کہا کے ہماری حکومت نے اسلاموفوبیا کے تدارک کے لیے ہر فورم پر آواز اٹھائی۔وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ہماری کوششوں سے عالمی سربراہان بشمول روسی صدر پیوٹن اور کنیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی اسلاموفوبیا کے تدارک کے لیے آواز اٹھائی۔پوری مسلم ا±مہ کو اس کامیابی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ وزیر اعظم نے کہا کے پی ٹی آئی نے ہمیشہ عوامی امنگوں کی نمائندگی کی ہے جس کی وجہ سے ہر محاذ پر کامیابی سے ہمکنار ہوئی۔ عوامی حمایت کی بدولت موجودہ سیاسی محاذ پر بھی کامیابی ہماری ہوگی۔ وزیر اعظم ہاوس کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ملاقاتوں میں متعلقہ حلقوں میں ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت اور سیاسی امور زیر غور آئے۔ وزیر اعظم نے اراکین قومی اسمبلی کو اپنے حلقوں میں عوامی رابطے تیز کرنے اور کارکنان کو متحرک کرنے کی ہدایت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں