بلوچستان حکومت کی وکلاءکی اعلیٰ تعلیم کے لئے 30کروڑ روپے کی گرانٹ ریلیز
کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان حکومت نے وکلاءکی اعلیٰ تعلیم کے لئے 30کروڑ روپے کی سیڈ منی گرانٹ ریلیز کردی، تفصیلات کے مطابق پاکستان بار کونسل کے رکن منیر کاکڑ ایڈووکیٹ نے صوبائی حکومت درخواست کی تھی کہ وکلاءکی اعلیٰ تعلیم کے لئے سیڈ منی ریلیز کی جائے جس پر صوبائی حکومت نے بلوچستان کے وکلاءکے اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لئے 30کروڑ روپے کی سیڈ منی محکمہ خزانہ بلوچستان سے ریلیز کردی ہے ،پاکستان بار کونسل کے رکن منیر کاکڑ ایڈووکیٹ نے وزیر اعلیٰ بلوچستان قدوس بزنجو،سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ، سیکرٹری قانون اور سیکرٹری فنانس کا شکریہ اداکیا ہے کہ انہوں نے وکلاءکے فنڈ کے لئے رقم ریلیز کی ،انہوں نے کہا کہ وکلاءبرداری نے جو اعتماد کیا ہے میری کوشش ہے کہ میں وکلاءبرداری کے اعتماد پر پورا اتروں میری ذمہ داری بنتی ہے کہ میں بار کے ممبران کی فلاح وبہبود کے لیے کام کروں۔


