تعلیمی ادارے عوام کے تحفظ کی خاطر بند کئے، فرح عظیم شاہ
کوئٹہ (انتخاب نیوز) ترجمان حکومت بلوچستان فرح عظیم شاہ نے کہا ہے کہ ملک دشمن قوتیں بلوچستان کے امن کو سبوتاژ کرنا چاہتی ہیں،عوام افواہوں پر کان نہ دھریں اپنا کاروبار معمول کے مطابق کریں، یہ بات انہوں نے جمعرات کو اپنے ایک بیان میں کہی، انہوں نے کہا کہ مشتبہ عناصر یہ نہ سمجھیں کہ ہم کسی سے خوفزدہ ہیں ہماری سیکورٹی فورسز ہر طرح سے الرٹ ہیں ہم کسی سے بھی خوفزدہ نہیں ہیں،عوام کی جان و مال کی حفاظت کی خاطر ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے، فرح عظیم شاہ نے کہا کہ تمام تعلیمی ادارے عوام کے تحفظ کی خاطر بند کئے گئے ہیں اور کسی بھی مخدوش صورتحال سے نمٹنے کے لئے ہماری سیکورٹی فورسزو ہمہ وقت تیار ہے۔
Load/Hide Comments


