نواز شریف آئندہ چند دنوں میں پاکستان میں ہونگے، جاوید لطیف کا دعویٰ

مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے دعویٰ کیا ہےکہ قوم نواز شریف کو آئندہ چند دنوں میں پاکستان میں دیکھےگی۔ایک بیان میں جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے اپنا مقدمہ اللہ کی عدالت پر چھوڑا تھا، آج اللہ کا انصاف ہوتا دیکھیں، اللہ کےہاں دیر ہے اندھیر نہیں۔جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ آج شیخ رشید گورنر راج لگانے کی باتیں کر رہے ہیں، اب یہ وقت بھی ان کے ہاتھ سے نکل گیا ہے، گورنرراج ، اسمبلیاں توڑنا اور صدارتی نظام کی باتیں ماضی کے قصے ہوگئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں