سندھ میں گورنر راج کے حوالے سے وفاقی وزارت داخلہ میں سمری کی تیاری

اسلام آباد (انتخاب نیوز) سندھ میں گورنر راج کے حوالے سے وفاقی وزارت داخلہ میں سمری کی تیاری شروع کردی گئی۔ ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ میں اہم اجلاس طلب کرلیا گیا ہے جس کی صدارت وزیر داخلہ شیخ رشید کریں گے۔ وزیراعظم کو تجویز دی ہے کہ سندھ میں گورنر راج نافذ کردیں، شیخ رشید۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اجلاس میں سندھ میں امن وامان کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا، سندھ میں امن و امان کی خراب صورتحال کے تناظر میں سمری تیار کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق وزات داخلہ سندھ میں گورنر راج کی سمری وزیر اعظم کو بھجوا سکتی ہے۔ خیال رہے کہ آج میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید نے کہا تھا کہ انہوں نے وزیراعظم کو سندھ میں گورنر راج لگانے کی تجویز دے دی ہے اور حتمی فیصلہ وزیراعظم کریں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سندھ ہاو¿س اسلام آباد میں کوئی کارروائی نہیں کی جارہی، جو لوگ وہاں گئے ہیں وہ جانیں اور ان کے حلقے کے لوگ جانیں لیکن یہ بات واضح ہوگئی ہے کہ سندھ کے لوگوں کا پیسہ وہاں استعمال کیا جارہا ہے۔ شیخ رشید نے کہا کہ وہ عمران خان کو اپنی بات کہہ کر آچکے ہیں، انہوں نے مشورہ دیا ہے کہ سندھ میں گورنر راج لگا دیا جائے اب یہ وزیراعظم کا اختیار ہے کہ وہ کیا کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ ہاو¿س ایکسپوز ہوگیا ہے ، قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے، سندھ ہاو¿س میں جو خرید وفروخت ہوئی سندھ میں گورنر راج نافذ کرنا چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں