تحریک انصاف اب تحریک انتشار بن چکی ہے،شیری رحمان

اسلام آباد:نائب صدر پاکستان پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف اب تحریک انتشار بن چکی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں شیری رحمان نے لکھا کہ نااہل سرکار کو معلوم ہو چکا ہے کہ ان کا مینڈیٹ ختم ہو چکا ہے، ان کا منصوبہ اب عدم اعتماد میں تاخیری حربے استعمال کرنا ہے۔جاری کردہ ٹوئٹ میں شیری رحمان لکھتی ہیں کہ حکومت وزیراعظم کو بچانے کے لئے ہر ماورائے آئین آپشن استعمال کرنے کے لئے تیار ہے۔ وزیراعظم اور وزراء کے اشتعال انگیز بیانات ملک میں انتشار پیدا کر رہے۔

نائب صدر نے کہا کہ ماورائے آئین اقدامات اٹھانے، دھاوا بولنے اور دھمکیاں دینے سے کشیدگی میں اضافہ ہوگا، آپ عدم اعتماد سے بچ نہیں پائے گے۔شیری رحمان نے لکھا کہ تحریک انصاف اب تحریک انتشار بن چکی ہے۔ حکومت نے سندھ ہائوس پر حملہ کرنے والوں کو شخصی ضمانت پر رہا کرا دیا۔انہوں نے مزید لکھا کہ حکومت کی جانب سے حملہ آوروں کا دفاع قابل مذمت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں