جیکب آباد، چولہے کی چنگاری سے آتشزدگی، خانہ بدوشوں کے 30گھر خاکستر

جیکب آباد (انتخاب نیوز) جیکب آباد کے قریب چولہے کی چنگاری سے آگ بھڑک اٹھی، خانہ بدوشوں کے 30گھر خاکستر ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے قریب میرپور برڑو تھانہ کی حدود میں واقع گاو¿ں رانجھاپور میں چولہے کی چنگاری سے آگ بھڑک اٹھی اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے پورے گاو¿ں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے نتیجے میں خانہ بدوش باگڑی قبیلے کے 30سے زائد جل کر خاکستر ہوگئے اور گھروں میں موجود قیمتی سامان، اناج سمیت مویشی بھی جل کر راکھ کے ڈھیر میں تبدیل گئے۔ متاثرین کے مطابق چولہے سے چنگاری اڑنے سے آگ بھڑک اٹھی جس کی وجہ سے ہمارے 30گھر جل کر راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے کھلے آسمان تلے بے یارومددگار بیٹھے ہیں، انہوں نے ضلع انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ ان کی مالی مدد کی جائے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں