دارالحکومت کے اہم مقامات کی سیکورٹی رینجرز اور ایف سی کے حوالے

اسلام آباد (انتخاب نیوز) ریڈ زون سمیت وفاقی دارلحکومت کے اہم مقامات کی سیکیورٹی رینجرز اور ایف سی کے حوالے کر دی گئی ۔ وزیر اعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک اور او آئی سی اجلاس کے حوالے سے صورتحال کے پیش نظر دو ہزار رینجرز اور ایک ہزار ایف سی کو اسلام آباد طلب کیا گیا ہے۔رینجرز اور ایف سی کے جوان غیر معینہ مدت کے لیے اسلام آباد میں تعینات رہیں گے۔ حکومت اور اپوزیشن نے آئندہ ہفتے اسلام آباد کے ریڈ زون میں عوامی قوت کا مظاہرہ کرنے کے الگ الگ اعلانات کر رکھے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں