برطانیہ میں بم کی جھوٹی اطلاع پر معمر جوڑے کو قید ہوگئی

لندن:برطانیہ میں معمر جوڑے کو بم کی جھوٹی اطلاع دینے پر قید کی سزا سمیت بھاری جرمانہ عائد کر دیا گیا۔غیرملکی میڈیارپورٹ کے مطابق معمر جوڑے کو بم کی جھوٹی اطلاع دینا مہنگا پڑ گیا، عدالت نے قید کی سزا اور 14,500 پاونڈز جرمانہ کر دیا۔جوڑے نے ساوتھ ویلز کونسل کو تین بار فون کال کر کے بم کی جھوٹی اطلاع دی، دو بار کونسل کے ایک سو پچاس ملازمین کو عمارت خالی کرنی پڑی۔اکہتر سالہ رونلڈ لارنس کو 16 ماہ جبکہ شارن گڈون کو 12 ماہ جیل کی سزا سنائی گئی، بار بار جھوٹی اطلاع دینے پر کونسل نے جوڑے پر فراڈ کا مقدمہ چلایا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں