مسلط شدہ حکمران ٹولے سے جان خلاصی کاوقت آن پہنچا، عوامی نیشنل پارٹی

کوئٹہ (انتخاب نیوز) عوامی نیشنل پارٹی کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے زیراہتمام 23مارچ کونااہل سلیکٹیڈوزیراعظم اوران کے ٹولے کے خلاف لانگ مارچ کاخیرمقدم کرتے ہیں مسلط شدہ حکمران ٹولے اورانکی عوام دشمن پالیسیوں سے جان خلاصی کاوقت آن پہنچاہے گزشتہ ساڑھے تین سالوں سے جس طرح انہوں نے ملک کوبیرونی قرضوں کے بھینٹ چڑھایاآئی ایم ایف کے ایماپرغریب متوسط طبقے کونان شبینہ کامحتاج بنایاان سے جینے کاحق چھیناگیااشیاضروریہ کے قیمتوں میں ہفتہ واراضافہ معمول بن چکاتھا ایسے میں جب سے متحدہ اپوزیشن نے ان کےخلاف تحریک عدم اعتمادجمع کرایاہے تواسی دن سے جعلی وزیراعظم دھونس دھمکیوں پراترآیاہے پارلیمنٹ لاجز اورسندھ ہاﺅس پرحملے کرائے جو ان کی حواس باختگی کامنہ بولتاثبوت ہے بیان میں کہاگیاہے کہ وزیراعظم اکثریت کھوچکے لہذاضرورت اس امرکی ہے کہ جمہوری تقاضے کو پرامن اور آئینی طریقے سے سرانجام دینے کیلئے سازگارماحول کے قیام کو یقینی بنایاجائے بیان میں پی ڈی ایم کی جانب سے23مارچ کواعلان کردہ لانگ مارچ کی حمایت کااعلان کیاگیا۔ دریں اثناعوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی بیان میں پشاور پشتخرہ میں پشتوکے نامور گلوکار ڈاکٹرکرن خان کے کلچرل شوپرعلاقہ ایس ایچ او کی سرکردگی میں حملہ انہیں زدوکوب کرنے اورآلات موسیقی کوتوڑنے کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاگیاکہ واقعہ میں ملوث اہلکاروں اورتمام کرداروں اور محرکات کی اعلی سطحی تحقیقات کرائیں ڈاکٹرکرن خان اوران کی ٹیم پرحملہ صرف ان پرحملہ نہیں بلکہ یہ پشتون کلچرادب وفنون لطیفہ کے فروغ پردہشت گردی کاحملہ ہے بیان میں کہاگیاکہ انتظامیہ کااس طرح کے قابل مذمت اورقابل گرفت عمل سے کیامرادلیاجائے حکومتی سطح پرپشتوکلچرشوپرحملہ انتہاپسندانہ رحجانات کورواج کرنے کی سوچھی سمجھی سازش ہےعوامی نیشنل پارٹی اس پرگہری تشویش کااظہارکرتی ہے اورمطالبہ کرتی ہے کہ واقعے میں ملوث اہلکاروں اوراس واقعہ کے پس پردہ تمام محرکات کاکھوج معلوم کرتے ہوئے انہیں قرارواقعی سزائیں دی جائیں بصورت دیگرعوامی نیشنل پارٹی ملک گیراحتجاج پرمجبورہو جائیگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں