کراچی، پی ٹی آئی رہنماﺅں کا سینٹرل پولیس آفس کے باہر دھرنا
کراچی (انتخاب نیوز) کارکنوں کی گرفتاری کیخلاف پی ٹی آئی رہنماو¿ں کا سینٹرل پولیس آفس کے باہر دھرنا۔ کراچی میں پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے منحرف رہنما رمیش کمار کے گھرکے سامنے احتجاج کرنے والےکارکنوں کی گرفتاری کے خلاف پی ٹی آئی رہنماو¿ں نے سینٹرل پولیس آفس (سی پی او) کے احتجاج کیا اور دھرنا دے دیا۔ سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ اور دیگر رہنماو¿ں نے دفترکے اندر داخل ہونا چاہا مگر پولیس اہلکاروں نے انہیں روک دیا۔ اس پر پی ٹی آئی رہنماو¿ں نے دفتر کے باہر دھرنا دے دیا، پی ٹی آئی رہنماو¿ں نے مطالبہ کیا کہ گرفتارکارکنوں کے خلاف درج ایف آئی آر واپس لی جائے اور انہیں فوری رہا کیا جائے۔ پی ٹی آئی رہنماو¿ں نے آئی جی سندھ کے لیے ایک خط بھی پولیس حکام کے حوالے کیا۔ بعد ازاں پی ٹی آئی رہنماو¿ں نے سینٹرل پولیس آفس کے باہر دھرنا ختم کردیا۔ احتجاج کے باعث آئی آئی چندریگر روڈ پر سی پی او سے ٹاور تک ٹریفک جام کی صورت حال رہی اور اطراف کی سڑکوں پر بھی بدترین ٹریفک جام ہوگیا۔


