وزیراعظم سے مستعفی ہونے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

لاہور (انتخاب نیوز) وزیراعظم عمران خان سے مستعفی ہونے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی گئی ۔مسلم لیگ (ن)کی رکن پنجاب اسمبلی ربیعہ نصرت کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں کہاگیاہے کہ پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان سمجھتا ہے کہ وزیراعظم اپنی اکثریت کھو بیٹھے ہیں۔حکومت کے اپنے ہی کئی ارکان قومی اسمبلی نے وزیراعظم پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا ہے۔تحریک انصاف کے ارکان نے میڈیا کے سامنے کھل کر اپنے تحفظات کا اظہار کر دیا ہے۔وزیر اعظم عمران خان کی غلط معاشی پالیسیوں کے پاکستان تاریخ کے مشکل دور سے گزر رہا ہے ۔اب تک ان کے اتحادی بھی اقرار کر رہے ہیں کہ انکو عوام پر مسلط کیا گیا تھا۔پاکستان کی عوام پہلے ہی وزیراعظم پر عدم اعتماد کر چکے ہیں۔قرارداد میں مطالبہ کیاگیا کہ عمران خان ایوان کا اعتماد کھو چکے ہیں وہ فوری طور پر مستعفی ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں