لاہورمیں کوڑے دان سے نومولود بچی کی لاش برآمد
لاہور:لاہورکےعلاقے گلشن راوی میں کوڑے دان سے نومولود بچی کی لاش برآمد ہوئی ہے۔پولیس کے مطابق لاہورکے علاقے گلشن راوی میں نومولود بچی کی لاش کوڑے دان سے برآمد ہوئی ہے۔بچی کی لاش کوقبضے میں لے کرقانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔
ڈی آئی جی آپریشنز لاہورڈاکٹرعابدخان کا کہنا ہے کہ سیف سٹی کیمروں کی مدد سے ملزموں کوٹریس کیا جائے گا اوردرندہ صفت ملزمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
Load/Hide Comments


