حساس اداروں کیخلاف کردار کشی مہم چلانے پرمذمتی قرارداد اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع

لاہور (انتخاب نیوز) مسلم لیگ (ن)نے حساس اداروں کے سربراہان کے خلاف سوشل میڈیا پر کردار کشی کی مہم چلانے پرپنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں مذمتی قرارداد جمع کرا دی۔رکن اسمبلی سعدیہ تیمور کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ حکومتی خاتون رکن قومی اسمبلی اور تحریک انصاف کی سوشل میڈیا ٹیم نے دو دن مسلسل اداروں کے سربراہان کے خلاف کردار کشی مہم چلائی،حکومت اداروں کو مضبوط کرنے کی بجائے کمزور کررہی ہے،فوج مخالف مہم دشمنوں کو خوش کرنے کی کوشش ہے،وزیراعظم عمران خان پہلے ہی مودی حکومت کی خارجہ پالیسی کی تعریفیں کررہے ہیں۔ایف آئی اے اداروں کے خلاف مخالف مہم چلانے والے عناصر کے خلاف سخت ایکشن لے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں