دالبندین میں باپ نے غلطی سے اپنے 3سالہ بچے کو کچل ڈالا
دالبندین :بلوچستان کے ضلع چاغی کے علاقے دالبندین میں باپ نے غلطی سے اپنے ہی 3سالہ بچے کو کچل ڈالا ۔اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز ضلع چاغی کے صدر مقام دالبندین میں فیض محمد نامی شخص کا تین سالا بچہ گھر کے اندر غلطی سے گاڑی کے نیچے آکر شدید زخمی ہوگیاجسے فوری طور پر ہسپتال لایا گیا مگر زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔
Load/Hide Comments


