پی ڈی ایم جمہوری طرز عمل کا قائل ہے، مولانا فضل الرحمن

اوستہ محمد:جمعیت علماء اسلام کے سربراہ وپی ڈی ایم کے مرکزی صدر مولانا فضل الرحمن نے کہاہے کہ پی ڈی ایم جمہوری طرز عمل کاقائل ہے،عمران خان تحریک عدم اعتماد سے بوکھلاہٹ کاشکار ہوکر نازیبا الفاظ استعمال کررہے ہیں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز عشائیہ کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔ گزشتہ روزپارلیمنٹ لاجز اسلام آبادمیں قائد ملت اسلامیہ سربراہ پی ڈی ایم حضرت مولانا فضل الرحمن،جے یوآئی کے مرکزی سرپرست حضرت مولانا عصمت اللہ،جمعیت بلوچستان کے امیر حضرت مولانا عبد الواسع،شیخ الحدیث سینیٹر حضرت مولانا فیض محمد،جمعیت علما اسلام کے مرکزی سپریم کونسل کے ممبر قائد نصیر آباد مولانا عبداللہ جتک ودیگر قائدین جے یوآئی خیبر پختونخوا کے امیر سینیٹر حضرت مولانا عطا الرحمن کی جانب سے دیئے گئے عشائیہ کے موقع پر ملکی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ عدم اتماد انشا اللہ کامیابی ہوگی اگر حکومتی ارکاین نے کوئی بھی بد مغذی پیدا کیا تو اس کے ذمہ دار وہ خود ہیں انہوں نے کہا کہ ہم جمہوریت کے قائل ہیں ہر فیصلے جمہوری انداز سے کرتے ہیں۔انشا اللہ عدم اعتماد بھی جمہوری انداز سے جیت کر دیکھائیں گے انہوں نے سلیکٹڈ وزیراعظم کے نا زیبا الفاظ جو دیاسی لیڈروں کے بارے میں نکال رہے ہیں اس کی مذمت کرتے ہیں کیونکہ یہ ان کو زیب نہیں دیتا ہے البتہ وہ بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکے ہیں اپنے بس میں نہیں ہے لہذا ہم ان کے ہر حرکت کا سامنا کریں گے اجلاس میں تمام علما اور جماعت کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہم۔سب اتحادی ایک ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں