چند عناصر ریکوڈک کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کررہے ہیں، سرفراز بگٹی

کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ ریکوڈک منصوبہ بلوچستان کی ترقی کا دریچہ ہے جس کے ذریعے عوام کی طرز زندگی میں مثبت تبدیلیاں لائی جاسکیں گیں منصوبے سے متعلق منفی پروپیگنڈہ کرنے والے درحقیقت یہاں ترقی اور خوشحالی کی راہ میں روڑے اٹکانا چاہتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں۔نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا انہوں۔نے کہا کہ انتہائی خوش آئند امر ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومت کی کاوشوں سے ریکوڈک منصوبے کا ایک ایسا معاہدہ طے پایا جسکے ثمرات سے بلوچستان کے عوام براہ راست مستفید ہونگے یہاں پسماندگی کا خاتمہ ممکن ہوسکے گا روزگار کے مواقع میسر ہونگے جس سے عوام کی فلاح کو یقینی بنایا جاسکے گا انہوں نے کہا کہ ریکوڈک منصوبے میں جس طرح بلوچستان کے حصے کو بڑھایا گیا وہ انتہائی قابل ستائش امر ہے، بلوچستان کو بغیر کسی انوسمنٹ کے 33فیصد حصہ ملے گا جس سے بلاشبہ صوبے کے مسائل کے حل میں معاونت حاصل ہوگی مگر افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے اب بھی چند عناصر ریکوڈک منصوبے کے معاہدے کو مشکوک بنا کر محض اپنے سیاسی مقاصد حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جو کسی صورت بھی قابل قبول عمل نہیں آج بلوچستان کی ترقی کا راستہ واضح ہورہا ہے جسمیں ہم سب ملکر بلوچستان کی ایک بہتر زندگی کی فراہمی کے لئے اقدامات کر سکتے ہیں لہٰذاا ہم سمجھتے ہیں کہ ایسے حالات میں ہمیں سیاسی نمبر گیمز کی بجائے بلوچستان کے لئے سوچنا ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں