وزیراعظم نے الیکشن کمیشن کی جانب سے جرمانے کو چیلنج کردیا

اسلام آباد (انتخاب نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے الیکشن کمیشن کی جانب سے جرمانے کو چیلنج کردیا ہے۔وزیر اعظم عمران خان نے ڈی ایم او کے فیصلے کے خلاف الیکشن کمیشن میں اپیل دائر کردی، الیکشن کمیشن 28 مارچ کو وزیر اعظم عمران خان کی درخواست پر سماعت کرے گا۔چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں تین رکنی بینچ سماعت کرے گا، وفاقی وزراءمراد سعید، اعظم سواتی اور پرویز خٹک نے بھی ڈی ایم او کا فیصلہ چینلج کر دیا، وفاقی وزیر اسد عمر نے بھی ڈی ایم او کا فیصلہ چیلنج کردیا ہے۔وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ محمود خان نے بھی ڈی ایم او کا فیصلہ چیلنج کردیا، الیکشن کمیشن نے تمام فریقین کو نوٹسز جاری کردیئے، کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر ڈی ایم او نے وزیر اعظم اور وفاقی وزراءپر 50-50 ہزار روپے جرمانے عائد کیے گئے۔واضح رہے کہ وزیر اعظم نے 11 مارچ کو لوئر دیر میں جلسے سے خطاب کیا تھا، ڈی ایم او نے 18 مارچ کو وزیر اعظم اور وفاقی وزراءپر 50-50 ہزار روپے جرمانے عائد کیے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں