حکومت کے پاس 140 ارکان سے بھی کم کی حمایت رہ گئی، محمد زبیر

لاہور (انتخاب نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر نے دعوی کیا ہے کہ حکومت کے پاس 140 ارکان سے بھی کم لوگوں کی حمایت باقی رہ گئی ہے۔ انہوں نے کہاہے کہ عمران خان اکثریت کھو چکے ہیں۔پرویز الٰہی کو وزارت اعلی دینے سے متعلق فیصلہ دونوں جماعتیں کریں گی۔انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے کچھ چینلز پر خبر چلائی گئی تھی جس کی مریم اورنگزیب تردید کر چکی ہیں۔ گزشتہ روز اتحادیوں اور اپوزیشن کے درمیان معاملات ڈیڈ لاک کا شکار ہے اور ڈیڈ لاک کے باعث حکومت اتحادیوں کی جانب سے فیصلے میں تاخیر ہو رہی ہے۔مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے متحدہ اپوزیشن کو امتحان میں ڈال دیا اور مریم نواز نے بھی والد کی حمایت کر دی،نوازشریف نے پنجاب کی وزارت اعلی ق لیگ کو دینے کی تجویز مسترد کر دی اور موقف میں کہا کہ وزیراعظم کو ہٹا کر پنجاب میں تبدیلی آسان ہو گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں