حوثیوں نے سعودی عرب کیخلاف کارروائیاں تین روز کیلئے بند کرنے کا اعلان
یمن کے حوثی یوں نے سعودی عرب کیخلاف کارروائیاں تین روز کیلئے بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔رپورٹ مطابق حوثی باغیوں کے سیاسی دفتر کے ترجمان مہدی المشاط نے کہا کہ اگر سعودی عرب یمن پر فضائی بمباری روک دے اور بندرگاہوں پر بندشیں ختم کرے تو یہ جنگ بندی طویل مدتی بھی ہوسکتی ہے۔
حوثی باغیوں نے یمن کے اندر بھی اپنی کارروائیاں تین روز کیلئے روکنے کا اعلان کیا۔ اس کے علاوہ حوثی باغیوں کا کہنا ہے کہ ان کا گروپ یمن کے صدر عبدالربہ منصور ہادی کے بھائی سمیت جنگی قیدیوں کو رہا کرنے کیلئے بھی تیار ہے۔ یہ واقعہ ایسے موقع پر پیش آیا ہے جب جدہ میں تاریخ میں دوسری بار سعودی عریبین گراں پری فارمولہ ون ریس کا آغاز اتوار سے ہونے والا ہے۔
Load/Hide Comments


