حکومت کو بدلنے کی غیر ملکی سازش میں نواز شریف ملوث ہیں، فواد چوہدری

اسلام آباد (انتخاب نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے الزام عائد کیا ہے کہ موجودہ اپوزیشن حکومت کو بدلنے کی غیر ملکی سازش میں شریک ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ موجودہ اپوزیشن حکومت کو بدلنے کی غیر ملکی سازش میں شریک ہے اور اپوزیشن کے کچھ سرکردہ رہنما بیرونی طاقتوں سے ہدایات لے رہے ہیں۔ وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھاکہ اس سازش میں سابق وزیراعظم نواز شریف ملوث ہیں، سازش لندن میں نواز شریف کی رہائش گاہ سے شروع ہوئی جس میں میڈیا کے سینئر لوگ بھی ملوث ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم استعفیٰ نہیں دیں گے، آخری گیند تک لڑیں گے۔ وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا کہ آج کل جو کچھ ہورہا ہے، وہ پاکستانی سیاسی تاریخ کے سیاہ ترین دن ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں