نوکنڈی، گاڑی الٹنے سے12سالہ بچی سمیت 4افراد جاں بحق،متعدد زخمی
نوکنڈی:بلوچستان کے شہر نوکنڈی کے قریب مسافرگاڑی الٹنے سے 4افراد جاں بحق جبکہ معتدد مسافر زخمی ہوگئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق جمعہ کے روز نوکنڈی کے قریب افغانستان سے ماشکیل جانے والے گاڑی تیزی رفتاری کے باعث الٹ گئی جس کے نتیجے میں 4افراد جابحق جن میں 12 سالہ بچی شامل ہے ہسپتال ذرائع کے مطابق حادثے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں زخمیوں کو طبی امداد دینے کے بعد دالبندین ہسپتال میں ریفرکردیاگیا جبکہ مذید تفیش مقامی لیویز کررہی ہے۔
Load/Hide Comments


