اسٹیبلشمنٹ نے عدم اعتماد، استعفیٰ یا الیکشن کی آفر دی، وزیر اعظم

اسلام آباد (انتخاب نیوز) وزیراعظم عمران خان نے نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ نے تحریک عدم اعتماد، استعفیٰ یا الیکشن کی آفر دی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ترقی پذیرملکوں کو میر جعفر اور میر صادق کے ذریعے کنٹرول کیا گیا، ملک فتح کرنے کی ضرورت نہیں ایسا آدمی بٹھا دیں جو آپ کہیں وہ کرے، ایسا شخص بٹھا دیں جو ذاتی مفادکیلئے ملک کامفاد قربان کردے۔ ان کا کہنا تھاکہ مجھے اگست سے اندازہ ہوگیا تھا کہ یہ گیم چل رہا ہے، لندن سے منصوبہ بندی ہورہی تھی، ایجنسیز کی رپورٹ تھی، میں کبھی فوج کے خلاف بات نہیں کروں گا، پاکستان کو مضبوط فوج کی ضرورت ہے، اگر مضبوط فوج نہ ہوتو دشمن ہمارے تین ٹکڑے کرسکتا ہے، جن ملکوں کے پاس مضبوط فوج نہیں تھی انہیں ٹکڑے کیا گیا، ہم اپنی فوج کی وجہ سے بچے ہوئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں