جہانگیر ترین کی لندن میں ن لیگ کے رہنما اسحاق ڈار سے ملاقات

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما جہانگیر ترین کی لندن میں ن لیگ کے رہنما اسحاق ڈار سے ملاقات ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق دونوں رہنماو¿ں کی ملاقات سینٹرل لندن میں پارک لین پر واقع ایک ریسٹورنٹ میں ہوئی۔ ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار اور جہانگیر ترین کی ملاقات تقریباً دو گھنٹے سے زائد وقت تک جاری رہی، دونوں رہنماو¿ں میں سیاسی امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ ذرائع کے مطابق دونوں رہنماو¿ں کی ملاقات میں مستقبل میں مل کرکام کرنے کے آپشنز پر غور کیاگیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں