حکومت نے مزدوروں کو 12ہزار فی کس امدادی رقم فراہم کی ہے، ضیاء لانگو

کوئٹہ:وزیرداخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ حکومت نے مزدوروں کو 12ہزار فی کس امدادی رقم فراہم کی ہے معیشت مضبوط بنانا ہے تو مزدور اور محنت کش طبقوں کو خوشحال بنانا ہوگاملک کی ترقی ومعیشت کو مضبوط بنانے میں مزدوروں کا کلیدی کردار حاصل ہے ان خیالات کااظہار میر ضیاء اللہ لانگو کا عالمی یوم مزدور ڈے کے حوالے سے پیغام میں کہاہے کہ ملک کی ترقی و معیشت کو مضبوط بنانے میں مزدورں کو کلیدی کردار حاصل ہے معیشت کو مضبوط بنانا ہے تو مزدور اور محنت کش طبقے کو خوشحال بنانا ہوگا کرونا وائرس کی وبا پھیلنے سے سب سے زیادہ دیہاڑی دار و مزدور طبقہ متاثر ہوا ہے صوبائی حکومت نقد رقم کے ساتھ ساتھ راشن بھی فراہم کرنے کا سلسلہ جاری ہے ترقی یافتہ ممالک کی ترقی میں مزدور ریڑ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں کوشش ہے کہ مزدوروں کی فلاح وبہبود کیلئے زیادہ فلاح و بہبود کے منصوبے شروع کرے صوباہی حکومت نے مزدور کو 12000فی کس امدادی رقم بھی فراہم کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں