پی ٹی آئی کے 22منحرف ارکان کوسندھ پولیس کی حصار میں پارلیمنٹ لایاجائے گا
اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے منحرف ارکان رات میریٹ ہوٹل اور سندھ ہاوس میں گزاریں گے ،قومی اسمبلی میں وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کے لیے تحریک انصاف کے 22منحرف ارکان کوسندھ پولیس کی حصار میں پارلیمنٹ لایاجائے گا اورپارلیمنٹ کے اندر متحدہ اپوزیشن کے ارکان کے حصار میں اسمبلی ہال میں پہنچایاجائے گا، ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی میں وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کے لیے تحریک انصاف کے منحرف ارکان کو پارلیمنٹ پہنچانےکی ذمہ داری سندھ پولیس کو سونپ دی گئی، منحرف ارکان رات میریٹ ہوٹل اسلام آباد اور سندھ ہاوس میں گزاریں گے جہاں سے سندھ پولیس کے حصار میں منحرف ارکان کو پارلیمنٹ ہاوس میں پہنچایاجائے گاجہاں سے متحدہ اپوزیشن کے ارکان تحریک انصاف کے ممبران قومی اسمبلی کو اپوزیشن لیڈر کے چیمبر میں لے کرجائیں گے جس کے بعدمکمل حفاظتی حصار میں ان کو اسمبلی ہال میں پہنچایاجائے گاجس کے لیے متحدہ اپوزیشن کے ارکان کی ڈیوٹیاں لگادی گئیں ہیں ۔(م۔ا)


