کورونا،بلوچستان میں مزید دو مریض جاں بحق اموات کی تعداد 16ہوگئی

کوئٹہ: کوئٹہ میں کورونا وائرس سے مزید دو مریض جاں بحق اموات کی تعداد 16ہوگئی، تفصیلات کے مطابق جمعہ کو کوئٹہ کے سول ہسپتال کے سنیئر ڈسپنسر حاجی منور خان کورونا وائرس کے خلاف لڑتے ہوئے انتقال کر گئے جبکہ کوئٹہ کے فاطمہ جناح ہسپتال میں زیر علاج کوئٹہ کے 60سالہ مریض بھی کورونا وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہوگئے، واضح رہے کہ حاجی منور خان کے بھائی حاجی دلاور خان بھی گزشتہ دنوں کورونا وائرس سے انتقال کر گئے تھے

اپنا تبصرہ بھیجیں