منگچر،لیویز فورس میں نئے بھرتی ہونے والے ملازم 9ماہ کی تنخواہوں سے محروم

منگچر:بلوچستان لیویز فورس کے نئے بھرتی شدہ لیویز ملازمین 9 مہینے گزرنے کے باوجود تنخواہ سے محروم ہیں نوجوانوں نے مختلف ٹریننگ سینٹرز میں ٹریننگ حاصل کئے ہیں اب بلوچستان کے مختلف اضلاع میں ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں تنخواہ نہ ملنے کی وجہ سے دوسری ضروریات پوری کرنا دور کی بات نوجوانوں کے پاس اتنے پیسے بھی نہیں ہیں کہ وہ ڈیوٹی جانے یا ڈیوٹی سے گھر آنے کیلئے بس کا کرایہ دے سکیں نوجوانوں نے اتنے قرضے لیئے ہیں کہ ابھی کوئی ایک ایک روپے قرض دینے کیلئے تیار نہیں ہیں وزیر اعلیٰ بلوچستان اور ڈی جی لیویز بلوچستان جناب مجیب الرحمٰن قمبرانی سے فوری ایکشن لینے کی اپیل کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں