بشریٰ بی بی کی انتہائی قریبی دوست فرح خان دبئی روانہ
اسلام آباد (انتخاب نیوز) قومی اسمبلی تحلیل اور کابینہ ختم ہونے کے بعد خاتون اوّل بشریٰ بی بی کی انتہائی قریبی دوست فرح خان دبئی روانہ ہوگئیں جبکہ پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے رہنماو¿ں نے بھی بیرونِ ملک روانگی کی تیاری شروع کردی ہے۔ ایکسپریس نیوز کو پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق خاتونِ اوّل بشریٰ بی بی کی انتہائی قریبی دوست فرح خان دبئی روانہ ہوگئیں۔ ذرائع کا کہنا ہے فرح خان آج ہی پاکستان سے دبئی روانہ ہوئیں۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ فرح خان کے شوہر پہلے سے دبئی میں موجود ہیں۔ علاوہ ازیں ذرائع نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی کے دیگر رہنما بھی بیرونِ ملک روانگی کے لیے تیار ہیں اور وہ کسی بھی وقت فلائٹ پکڑ کر پاکستان سے جاسکتے ہیں۔
Load/Hide Comments


