سبی،مسافر ویگن کاٹائر پھٹنے کے باعث حادثہ،خاتون سمیت 3افراد زخمی
سبی: تیزرفتاری کے باعث سبی سے کوئٹہ جانے والی ویگن بی بی نانی کے قریب ٹائر برسٹ ہونے کی وجہ سے بے قابو ہوکر الٹ گئی تین افراد زخمی ہو گئے ہیں۔زخمیوں میں خاتون بھی شامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق سبی سے کوئٹہ جانے والی مسافر ویگن تیزرفتاری کے باعث بی بی نانی کے قریب ٹائر برسٹ ہونے پر بے قابو ہوکر الٹ گئی جس کے نتیجے میں محبت خان ولد میران،غوث بخش ولدشاہ میر قوم لغاری (ر) زوجہ شاہ میر شدید ذخمی ہوئے جن کو فوری طور پر طبی امداد کے لئے قریبی ہسپتال لے جایا گیا جہاں پر ان کی حالت خطرہ سے باہر بتائی جاتی ہے مزید تفتیش مقامی لیویز فورس نے شروع کردی۔
Load/Hide Comments


