75سالہ اسٹریٹیجک معاہدہ خطرے میں،ٹرمپ کی ولی عہد کوبڑی دھمکی،میڈیا ٹیلیفونگ گفتگومنظر عام پر لے آیا

واشنگٹن:سعودی عرب اور روس کے درمیان تیل کی پیداوار اور قیمتوں کیحوالے سے اختلافات کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو معاملات بہتر نہ بنانے پر سب سے بڑی دھمکی دی تھی۔برطانوی میڈیانے دو اپریل کو امریکی صدر ٹرمپ اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان ہونے والی ٹیلیفونک گفتگو کی تفصیلات جاری کردی ہیں۔ ٹرمپ نے کہا کہ اگر تیل کی پیداوار اور قیمتیں کم نہ کی گئیں تو وہ سعودی عرب سے اپنی فوج واپس بلالیں گے۔میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ نے محمد بن سلمان سے کہا کہ اگر اوپیک ممالک تیل کی پیداوار کی کمی میں نہیں لاتے وہ قانون دانوں کو سعودی مملکت سے امریکی افواج کی واپسی سے روکنے کیلئے قانون منظور کرنے سے نہیں روک سکیں گے۔امریکا کی جانب سے75سال سے جاری اس سٹریٹجک معاہدے کے خاتمے کی بات اس سے قبل کبھی بھی نہیں کی گئی۔ یہ دباو تیل کے تاریخی معاہدے پر اثرانداز ہونے کیلیے ڈالا گیااور اب اس دھمکی کو وائٹ ہاوس کی کامیابی قراردیاجارہاہے۔ اس حوالے سے بریفنگ میں شریک امریکی انتظامیہ کے ذرائع کے مطابق ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کو یہ پیغام تیل کی پیداوار میں کمی کے اعلان سے 10 دن قبل دیا تھا اور اس دھمکی کا محمد بن سلمان پر اس حد تک اثر ہوا تھا کہ انہوں نے کمرے میں موجود تمام افراد کو باہر نکلنے کا حکم دیا تھا تاکہ وہ رازداری کے ساتھ گفتگو کو جاری رکھ سکیں۔ٹرمپ کی ان کوششوں کا مقصد تیل کی گرتی ہوئی قیمتوں کے بحران کے دوران امریکی تیل کی صنعت کو تباہی سے بچانا ہے جہاں کورونا وائرس کے سبب دنیا بھر کی معیشتوں کو شدید دھچکا لگا ہے۔یہاں امریکی صدر کے موقف میں بھی واضح طور پر یوٹرن نظر آ رہا ہے جو ماضی میں تیل کی پیداوار کم کر کے تیل کی قیمتیں بڑھانے پر تیل کی کمپنیوں کو تنقید کا نشانہ بناتے رہے ہیں کیونکہ اس کے نتیجے میں امریکی عوام کو مہنگی توانائی و بجلی خریدنی پڑ رہی تھی۔البتہ اب امریکی صدر خود اوپیک ممالک سے تیل کی پیداوار کم کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ایک سینئر امریکی عہدیدار نیمیڈیا کو بتایا کہ امریکی انتظامیہ نے سعودی عرب کو بتا دیا ہے کہ اگر انہوں نے تیل کی پیداوار کم نہ کی تو وہ امریکی کانگریس کو ان پر پابندیاں عائد کرنے سے نہیں روک سکیں گے اور اس کے نتیجے میں امریکی افواج کا سعودی عرب سے انخلا یقینی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں