افغانستان، طالبان کا حملہ پسپا، 12 جنگجو ہلاک

فیص آباد، افغانستان(شِنہوا)افغانستان کے شمالی صوبہ بد خشاں میں حکومتی فورسز نے ناسائی ضلع میں طالبان کے حملوں کو پسپا کرتے ہوئے جنگجوں کو 12 لاشیں چھوڑ کر فرار ہونے پر مجبور کردیا،یہ بات ضلعی گورنر محمد ابراہیم قیومی نے بتائی ہے۔شِنہوا سے گفتگو کرتے ہوئے قیومی نے کہا کہ جنگجوں نے جمعرات کے روز ضلعی ہیڈ کوارٹر پر قبضہ کرنے کے لئے بڑے حملے شروع کئے تاہم سیکیورٹی فورسز نے جوابی حملہ کرکے جنگجوں کو 12 لاشیں چھوڑ کر فرار ہونے پر مجبور کردیا، عہدیدار نے مزید بتایا کہ 6 مزید جنگجو زخمی بھی ہوئے ہیں۔قیومی نے کہا کہ فائرنگ کے تبادلے میں 3 فوجی بھی زخمی ہوئے ہیں۔طالبان جنگجوں نے اس شورش زدہ ضلع میں صورتحال کے حوالے سے تاحال کوئی تبصرہ نہیں کیا۔جنہوں نے تاجکستان کی سرحد کے قریب واقع ناسائی ضلع پر قبضہ کرنے کے لئے گزشتہ کئی ماہ سے لڑائی شروع کررکھی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں