عمران خان کا آج گھر بیٹھنا اپوزیشن کی جدوجہد کا نتیجہ ہے، محمد زبیر
اسلام آباد (انتخاب نیوز) وزیراعظم نواز شریف کے ترجمان محمد زبیر کا کہنا ہے کہ عمران خان کا آج گھر بیٹھنا اپوزیشن کی جدوجہد کا نتیجہ ہے۔انہوں نے کہاہے کہ ڈپٹی سپیکر کی غیر آئینی رولنگ پر اب سپریم کورٹ سے امید ہے۔آئین کے خلاف سازش میں صدر مملکت، وزیر اعظم ،اسپیکر اور فواد چوہدری شامل ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان آج گھر بیٹھے ہیں تو یہ پوزیشن کی جدوجہد کا نتیجہ ہے۔الیکشن میں کب جانا ہے یہ اپوزیشن جماعتیں طے کریں گی۔قبل ازیںپاکستان مسلم لیگ کے رہنماﺅں نے قومی اسمبلی تحلیل کرنے کے حکومتی فیصلے کو غیرآئینی اور غیرقانونی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اس کا حساب لیں گے۔
Load/Hide Comments


