عمران خان کے غیر آئینی اقدام کو سر پرائز نہیں کہہ سکتے، بلاول بھٹو
اسلام آباد (انتخاب نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان کے غیر آئینی اقدام کو سر پرائز نہیں کہہ سکتے، یہ غداری ہے اور انہوں نے گزشتہ دن جو کیا وہ اپنی انا بچانے کیلئے کیا۔ برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں بلاول کہا کہنا تھاکہ اپوزیشن سمیت کسی رکن پارلیمنٹ نے وہ سازشی مراسلہ نہیں دیکھا، مراسلے پر نہ کسی سفارتکار کو وزیراعظم ہاو¿س یا دفتر خارجہ طلب کیا گیا نہ اس متعلق وزیر خارجہ نے امریکی حکومت سے کوئی شکایت کی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو اکثریت کھونے کا احساس ہوا تو انہوں نے بین الاقوامی سازش کا کہہ کر چلانا شروع کردیا۔ بلاول کا کہنا تھاکہ عمران خان کے غیر آئینی اقدام کو سر پرائز نہیں کہہ سکتے، یہ غداری ہے اور انہوں نے گزشتہ دن جو کیا وہ اپنی انا بچانے کیلئے کیا۔
Load/Hide Comments


