امریکا،پولیس نے 1983میں ہونے والے قتل کا کیس حل کر لیا

اوہایو: امریکی ریاست اوہایو کی پولیس نے ایک ایسے قتل کا کیس حل کر لیا ہے جو 37 سال قبل ہوا تھا۔تفصیلات کے مطابق 1983 میں اوہایو کی کانٹی شمالی ڈیلاویر میں ساتھ گلینا روڈ پر ایک 15 سالہ لڑکے کی کٹی پھٹی لاش ملی تھی، جس کی شناخت جون مونسی کے نام سے ہوئی تھی، تاہم اس کے قاتل کا پتا نہیں چل سکا تھا۔اوہایو کے حکام نے رواں ہفتے اعلان کیا کہ برسوں پرانے اس قتل کا معمہ حل کر لیا گیا ہے، قاتل کا پتا چل گیا ہے جس کا نام ڈینئل ایلن اینڈرسن ہے، قتل کرنے کے وقت جس کی عمر 30 سال کے لگ بھگ تھی

اپنا تبصرہ بھیجیں