فرح امارات پہنچ گئیں، بشریٰ بی بی کی بہن کیجانب سے دی گئی دعوت افطار میں شرکت

دبئی:خاتون اول بشریٰ بی بی کی دوست فرح خان متحدہ عرب امارات پہنچ گئیں۔ذرائع کے مطابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی دوست فرح شہزادی المعروف فرح خان تین اپریل کودبئی پہنچیں، وہ لاہور سے غیر ملکی پرواز ای کے623 سےدبئی پہنچی تھیں۔نجی ٹی وی کے مطابق فرح شہزادی نے پاکستانی پاسپورٹ کا استعمال کیا اور گزشتہ روز ابوظبی میں افطار ڈنر میں شرکت کی۔خاندانی ذرائع کے مطابق فرح کو خاتون اول بشریٰ بی بی کی بہن مریم ریاض نے افطارپر مدعو کیا تھا۔خاتون اول کی دوست فرح خان پر علیم خان اور دیگر نے کرپشن کے الزامات عائد کیے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ فرح شہزادی کی غیر ملکی پراپرٹیز کی بھی اطلاعات ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق فرح شہزادی کی مو¿قف جاننے کیلئے رابطے کی کوشش کی گئی اور ان کے امارات میں رہائش پذیر قریبی دوستوں سے بھی رابطہ کیا گیا۔فرح کے قریبی دوستوں نے بتایا کہ وہ ابھی کچھ کہنے کی پوزیشن میں نہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق جب اصرار کیا گیا کہ سنگین کرپشن کے الزامات پرجواب درکار ہے تاکہ معاملہ شفاف ہوجائے اس پر ان کے قریبی حلقوں کا کہنا تھاکہ پیغام فرح کوپہنچا دیا گیا ہے، جلد الزامات کا جواب دیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں