جھالاوان میڈیکل کالج خضدار منصوبے پر فوری کام شروع کیا جائے، نیشنل پارٹی
کوئٹہ (انتخاب نیوز) نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان نے جھالاوان میڈیکل کالج خضدار کے پروجیکٹ پر فی الفور کام شروع کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے واضع کیا ہے کہ نیشنل پارٹی نے اپنے ڈھائی سالہ دور اقتدار میں کیچ لورالائی اور خضدار کے مقام پر بلوچستان میں تین میڈیکل کالجز کے قیام کی منظوری دی اور ان پر تیزی سے کام کا آغاز کرکے کلاسز بھی شروع کیئں لیکن بعد ازاں حکومت اور بیروکریسی میں شامل چند ناعاقبت اندیش عناصر نے ان میڈیکل کالجز بالخصوص جھالاوان میڈیکل کالج خضدار کے تعمیراتی کام میں رکاوٹ ڈال کر پروجیکٹ ختم کرنے کی سازش کی جس کا نیشنل پارٹی سمیت بلوچستان کے مجموعی عوام بالخصوص جھالاوان کے عوام نے بھرپور مزمت کی جبکہ سول سوسائٹی خضدار نے عوام کے ساتھ مل کر بھر پور ردعمل کا مظاہرہ کیا جس کے باعث موجودہ حکومت نے جھالاون میڈیکل کالج خضدار پر دوبارہ کام شروع کرنے کی منظوری دی جس کی سمری بھی موجودہ وزیر اعلی سے منظور ہوگئی ہیے جس پر محکمہ منصوبہ بندی و تعمیرات فوری عمل کرتے ہوئے کام کا آغاز کردے ورنہ نیشنل پارٹی ایک بار پھر عوام اور سول سوسائٹی خضدار کے ساتھ مل کر بھر پور تحریک چلائے گی کیونکہ بلوچستان کے عوام کا موت و زیست ان اہم تعلیمی اداروں سے وابستہ ہیے اس حوالے سے کوئی سازش کامیاب ہونے نہیں دیا جاہیگا۔


