پاکستان کی شرح نمورواں سال 4فیصد مہنگائی بڑھے گی ،ایشیائی ترقیاتی بینک

اسلام آباد:ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان بارے ایشیائی ترقیاتی آﺅٹ لک رپورٹ جاری کر دی جس کے مطابق پاکستان کی شرح نمو رواں سال 4فیصد تک رہنے کا امکان ہے ۔ ایشیائی ترقیاتی آﺅٹ لک رپورٹ کے مطابق گذشتہ مالی سال میں اقتصادی بحالی اور جاری سخت مالیاتی پالیسیوں سے بہتری آئی ، گذشتہ مالی سال ٹھوس اقدامات سے شرح نمو 5.6فیصد تک ریکارڈ کی گئی تھی ۔ رپورٹ کے مطابق کرنٹ اکاﺅنٹ خسارہ کم کرنے کے نتائج مثبت ریکارڈ کئے گئے ، زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ اور افراط زر کم کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ رپورٹ کے مطابق موثر اقدامات سے 2023ءمیں شرح نمو 4.5 فیصد تک پہنچنے کی توقع ہے۔کنٹری ڈائریکٹر اے ڈی بی کے مطابق پاکستانی معیشت مربوط مالی اور مالیاتی اقدامات سے بتدریج بحال ہو رہی ہے۔کنٹری ڈائریکٹر کے مطابق بڑھتے افراط زر اور عدم توازن پر قابو کیلئے موزوں مالیاتی پالیسیاں اور اصلاحات ضروری ہیں ۔ یونگ یئی کے مطابق ٹیکس پالیسی اور انتظامی امور میں جامع اصلاحات بیحد ضروری ہیں ،عوامی خدمات کو فنڈز فراہم کرنے کے لئے محصولات کو بڑھایا جائے۔ کنٹری ڈائریکٹر کے مطابق اے ڈی بی پاکستان کی پائیدار ترقی کی حمایت کے لیے پوری طرح پرعزم ہے، مالی سال 2022 میں صنعتی نمو میں کمی کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق کرنسی کی گراوٹ، تیل اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ نظر آرہا ہے ،زراعت کا شعبہ جی ڈی پی بڑھانے کیلئے مثبت اشارے دے رہا ہے ، ،افراط زر کی شرح مالی سال 2022 ءمیں 11 فیصد تک پہنچنے کی توقع ہے، تیل اور گیس کی بڑھتی قیمتیں افراط زر پر دباﺅ بڑھائیں گی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں