ماہ صیام میں بجلی اور گیس کی بندش ختم کی جائے، اتحاد تاجران بلوچستان
کوئٹہ (انتخاب نیوز) اتحاد تاجران بلوچستان (رجسٹرڈ) کے رہنماوں نے کہا ہے کہ ماہ صیام میں بجلی کی لوڈشیڈنگ اور گیس کی بندش، حکومت عوام کو بنیادی سہولیات دینے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی، رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں گیس اور بجلی کی لوڈشیڈنگ نے عوام کو عذاب میں مبتلا کردیا، انہوں نے کہا کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ کے ساتھ ساتھ گیس کی بندش کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا ہے جسے ہم کسی صورت قبول نہیں کرینگے۔ یہ اتحاد تاجران بلوچستان (رجسٹرڈ) کے ترجمان کاشف حیدری، ایگزیکیٹیو ممبران محمد ضیاء صالحی، انجینئر اصغر حیدری، محمد علی، مرتضی یوسفی و دیگر نے ایگزیکیٹیو کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے آغاز کے ساتھ ہی بجلی کے لوڈشیڈنگ کی مد میں عوام سے سنگین مذاق کیا گیا۔ جس کے بعد موقع غنمیت جان کر سوئی سدرن گیس کمپنی نے بھی ہزارہ ٹاون کے رہائشیوں کے ساتھ مذاق شروع کردیا۔ جس پر ہم کسی صورت خاموش نہیں رہیں گے، اتحاد تاجران بلوچستان (رجسٹرڈ) کے ترجمان کاشف حیدری نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دوسرے ممالک میں مذہبی تہواروں کے مواقعوں پر کو ریلیف فراہم کیا جاتا ہیں۔ مگر اس کے برعکس بلوچستان میں مقدس مہینوں، مذہبی تہواروں، رمضان المبارک، عید و دیگر مواقعوں پر بنیادی سہولیات کیلئے در بدر کی ٹھوکریں کھانی پڑھتی ہیں۔ جو کہ حکمرانوں کیلئے انتہائی شرم کی بات ہے۔ گیس بندش کے خلاف گزشتہ روز بھی ہزارہ ٹاون کی خواتین کیجانب سے گیس کمپنی کے دفتر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ جس پر سوئی سدرن گیس کمپنی کے اعلی حکام کی خاموشی افسوسناک ہے۔ ایگزیکیٹیو ممبران محمد ضیاء صالحی، انجینئر اصغر حیدری، محمد علی، مرتضی یوسفی و دیگر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے کیلئے فی الفور اقدامات کریں۔ انہوں نے کہا کہ اس شدید گرمی اور مقدس مہینے میں بجلی کی لوڈشیڈنگ اور گیس کی بندش حکومت وقت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، انہوں نے کہا کہ گیس بندش کی وجہ سے روزے داروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ افطاری اور سحری سے قبل روزہ دار روٹی و دیگر اشیائے ضروریہ کیلئے گیس نہ ہونے کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گیس بندش کے خلاف گزشتہ روز بھی ہزارہ ٹاون کی خواتین کیجانب سے گیس کمپنی کے دفتر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ جس پر سوئی سدرن گیس کمپنی کی خاموشی قابل افسوس ہے۔ اور ہم سوئی سدرن گیس کمپنی کی اس بے حسی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ گیس بندش کے ساتھ بجلی کو لوڈشیڈنگ کی وجہ سے بجلی کے منسلک تاجر برادری اور روزے دار سخت ترین ازیت سے دوچار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہے کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ اور گیس بندش پر فی الفور قابو پایا جائے بصورت دیگر سخت لائحہ عمل اور احتجاج پر مجبور ہونگے۔ اور روڈوں پر نکلنے کا حق محفوظ رکھتے ہے۔


